چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی تنویر ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بدھ 29 نومبر 2023 23:09

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی تنویر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی تنویر ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلند کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی تنویر ہاشمی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

متعلقہ عنوان :