جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو شناختی کارڈ بنوانے بارے درپیش مسائل پراجلاس

بدھ 29 نومبر 2023 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) سندھ علی اصغر سیال کی صدارت میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو شناختی کارڈ بنوانے کے حوالے سے درپیش مسائل پر میٹنگ بدھ کو دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں ہوئی جس میں نزہت شیریں، چیئرپرسن سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومین، محمد اسلم شیخ ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، کامی سیڈ، سب رنگ سوسائٹی ، ڈاکٹر سارہ گل سارہ گل فانڈیشن، گوہر عباس جعفری ڈائرکٹر نادرا ، سید عبداللہ شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر(جی ایس آئی)الیکشن کمیشن ، نبیل احمد ابڑو اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایم سی او)نے شرکت کی۔

ڈاکٹر سارہ گل اور کامی سیڈ نے ٹرانس کمیونٹی کو شناختی کارڈ بنوانے سے متعلق درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہی دی جس میں نادرا دفاتر میں الگ کانٹر کا قیام ، ولدیت سے متعلق قوانین میں نرمی اور ایکس کیٹگری کے حوالے سے تحفظات کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نزہت شیریں نے خواجہ سرائوں کو سماج میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ، محمد اسلم شیخ نے خواجہ سراں سے متعلق قانونی پہلو پہ روشنی ڈالی۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز)سندھ علی اصغر سیال نے ڈائریکٹر نادرا گوہر عباس جعفری کو خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات کیں اور مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سماج کے پسماندہ طبقات کو ووٹنگ پروسس کا حصہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے جس میں خواجہ سرا کمیونٹی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔