پیازکی فصل نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبرمیں بطور خشک پیاز تیارہوجاتی ہے، محمد نواز شاہد

جمعرات 30 نومبر 2023 14:14

پیازکی فصل نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبرمیں بطور خشک پیاز تیارہوجاتی ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) معروف ماہر زراعت چوہدری محمد نواز شاہد نے کہا ہے کہ پیازکی فصل نومبر میں بطور سبز پیاز اور دسمبرمیں بطور خشک پیاز تیارہوجاتی ہے تاہم اس فصل کوجڑی بوٹیوں سے پاک رکھنا مٹی چڑھانا اور ایک بوری پوٹاش ڈالنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اس سے فصل سے زمیندار کو زیادہ قیمت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معتدل اورخشک موسم کو پیازکی زیادہ پیداوار کے لئے موزوں قرار دیتے ہوئے نرسری ماہ دسمبر کے آخرتک کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ پیازکی نرسری پرکورے کا بہت کم اثرہوتاہے جس کے باعث پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبراورجنوری میں کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبے پر پیازکی کاشت کے لئے پنیری تیار کرنے کیلئے چار سے پانچ مرلے زمین درکارہوتی ہے‘بیج بونے کے بعد سرکنڈہ یاپرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیاجائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑابھی نہ ہو اورنمی بھی برقراررہے۔

متعلقہ عنوان :