انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرینگر میں متعدد مقامات پر چھاپے

جمعرات 30 نومبر 2023 22:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2023ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگر میںجموںو کشمیر بنک کے سابق چیئرمین محمد شفیع اورجہلم کوآپریٹو سوسائٹی کے سربراہ ہلال احمد میر کے گھرسمیت 6 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ چھاپے جعلی جہلم کوآپریٹو ہائوس بلڈنگ سوسائٹی کے نام پر 250 کروڑ روپے سے زائد بینک فراڈ کے سلسلے میں مارے گئے ہیں ۔