13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان 5 ماہ بعد گرفتار

جمعرات 30 نومبر 2023 23:12

13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان 5 ماہ بعد گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) پولیس نے 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان 5 ماہ بعد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے پانچ ماہ بعد اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کرلئے۔ 13 سالہ لڑکے وسیم کو اسکے دوستوں فیضان اور مبشر نے زیادتی کے بعد قتل کیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او یوسف شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے پانچ ماہ بعد جدید وسائل بروئے کار لاتے اندھے قتل کے ملزمان گرفتار کرلئے۔

جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس نےسی سی ٹی اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان 13 سالہ فیضان اور 15 سالہ مبشر نے اپنے دوست 13 سالہ وسیم کو پانچ ماہ قبل بدفعلی کے بعد فائر مار کر قتل کیا تھا۔ ملزمان نے نعش کو ٹھکانے لگانے کے لیے نہر میں پھینک دیا تھا۔ایس پی ملک عابد ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے وسیم عباس کو قتل کیا تینوں دوست تھے۔

متعلقہ عنوان :