چار بچیوں کے اغواء کی بوگس اطلاع دینے والا شخص گرفتار

جمعرات 30 نومبر 2023 23:16

چار بچیوں کے اغواء کی بوگس اطلاع دینے والا شخص گرفتار
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) چار بچیوں کے اغواء کی بوگس اطلاع دینے والا شخص گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی میں 04بچیوں کے لا پتہ ہونے کا معاملہ میں پولیس نے تفتیش کے دوران بوگس کال کرنے والے ملزم احمد رضا کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز ریسکیو 15پر کالر احمد رضا نے 04بچیوں جویریہ ، اربیہ ،طوبیٰ اور لائبہ کے لاپتہ اور مبینہ اغواء ہونے کی اطلاع دی۔

کالر کے مطابق وہ اپنی بھتیجیوں کو گوجرانوالہ چھوڑنے کیلئے جی ٹی ایس چوک لےکر آیا تو بچیاں لا پتہ ہوگئیں ہیں۔اطلاع پر متعلقہ پولیس موقعہ پر پہنچی واقعہ کو مشکوک جان کر پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ کالر جھوٹ بو ل رہا ہے وہ بچیوں کوجی ٹی ایس لیکر ہی نہیں آیااور بچیاں اپنی والدہ کے پاس گوجرانوالہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس شہزاد جاوید نے بتایا کہ بچی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی والدہ گھریلونا چاکی کی وجہ سے اپنے بھائی کے پاس گوجرانوالہ رہتی ہیں ۔

چچا نے ہمارے ماموں پر مقدمہ درج کروانے کی نیت سے جھوٹی کال کی تھی۔جس پر تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے بوگس کال کرنے والےملزم احمد رضا کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :