ں*صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس

&ابراہیم حسن مراد نے پاکستان اینڈ اینیمل آئیڈینٹی فیکیشن اینڈ ٹریسبیلیٹی سسٹم کا جائزہ لیا ق*نادرا کی طرز پر جانوروں کے لیے ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک

جمعہ 1 دسمبر 2023 00:30

ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ نادرا کی طرز جانوروں کے لیے بھی ڈیٹا بیس تیار کیا جائے۔ جانوروں کے احاطے کی رجسٹریشن جو کہ اس وقت 93,943 ہے، اسکو آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں 10 لاکھ تک کا ہدف مکمل کیاجائے۔ محکمہ لائیو سٹاک پنجاب بھر میں PAITS ریگولیشن کونافذ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے کیمپ آفس میں ایک محکمانہ اجلاس میں پاکستان اینڈ اینیمل آ ئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ٹریسبیلیٹی سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی نے کہا کہ محکمہ نے ایک موبائل بس ہسپتال کی تجویز پیش کی ہے،جس میں پورٹ ایبل الٹرا ساؤنڈ، پورٹ ایبل ایکسرے، ایگزامینیشن ٹیبل، میڈیسن/سپلائی ریک، ویکسین بینک، ویٹرنری آلات، تشخیصی ٹیسٹ (ہیمیٹولوجی، مائیکروسکوپی وغیرہ) کی سہولیات موجود ہیں جبکہ سرجیکل سیکشن میں سرجیکل ٹیبل، اینستھیزیا کا سامان اور الائیڈ ویٹرنری آلات وغیرہ موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ موبائل بس ہسپتال مددگار ثابت ہوگی کیونکہ لائیو سٹاک فارمنگ کی وجہ سے دور دراز علاقوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ زیادہ تر مسائل دیہی علاقوں میں آتے ہیں اور پنجاب میں زیادہ تر CVD/CVH کے پاس پارک/سٹیشن کا کوئی علاقہ نہیں ہے، اسلئے موبائل بس ہسپتال کا موجودہ MVD ماڈل موبائل ویٹرنری سروس ڈیلیوری کے لیے بہترین ٹول ثابت ہوگا۔

مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ محکمہ گوشت برآمد کرنے کے حوالے سیایف ایم ڈی کے لئے ڈی سی سی کے طور پر 500 سے زائد جانور رکھنے والے تمام احاطے کو رجسٹر کرے گااور پہلے مرحلے (2023-24 سے 2024-25) کے دوران دودھ کی مصنوعات،دوسرے مرحلے (2025-26 سے 2026-27) کے دوران 100 سے 500 سے کم جانوروں والے تمام احاطے کو رجسٹر کرنا جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 یا اس سے کم 100 سے زیادہ جانوروں والے احاطے کو (2027-28) میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں PAITS اور DFC کے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اشتہارات چلوائے جائیں اور کسانوں کو ڈی ایف سی اور پی اے آئی ٹی ایس کے لیے مناسب گائیڈ لائن فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ PAITS پر جانوروں کی ترغیب وار رجسٹریشن ہونی چاہیے، تاکہ کسان خود PAITS پر جانوروں کی رجسٹر ؔیشن کی طرف آسکیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) محمد اقبال شاہد اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھی