مزید 200 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے

جمعہ 1 دسمبر 2023 14:35

مزید 200 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد امدادی ٹرک رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ بندی سے جنوب میں مصر سے روزانہ 200 ٹرک تک مزید امداد پہنچانا ممکن ہو گیا ہے۔ لیکن امدادی اہلکار کہتے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے اس لیے کہ اب زیادہ تر آبادی کا انحصار بیرونی امداد پر ہے۔اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام پناہ گاہوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد پناہ گزین ہیں جن میں سے کئی لوگ سرد اور بارش کے موسم میں باہر سو رہے ہیں۔