موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث پول سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ،دوسرا زخمی

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:23

موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث پول سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ،دوسرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پول سے ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹائون انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو افراد تیز رفتاری کے باعث سیمنٹ کے پول سے ٹکرا گئے۔ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں سر پر چوٹ لگنے سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ معیز شاہ کے نام سے ہوئی جو گلبرگ کا رہائشی تھا۔زخمی ہونے والے 18 سالہ مبشر کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔