پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی ، (کل) ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:38

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی ، (کل) ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی
ڈنیڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی ، (کل)ہفتہ کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں چھ روز کے دوران دو پریکٹس سیشنز اور نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دو پریکٹس میچوں میں شرکت کی تھی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے برٹ سٹکلف اوول لنکن میں نیوزی لینڈ الیون کو منگل کو کھیلے گئے ون ڈے پریکٹس میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ الیون 28 رنز سے کامیاب رہی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز تین سے اٹھارہ دسمبر تک کھیلی جائے گی اس سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ڈنیڈن پہنچ گئی،پاکستان ویمنز ٹیم (آج) ہفتہ کو دوپہر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز تین دسمبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :