پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی ، (کل ) قومی ٹیم ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگی

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:38

پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی ، (کل ) قومی ٹیم ٹریننگ سیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی،پاکستان ٹیم 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچ گئی،پاکستان ٹیم 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ سڈنی میں تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :