راولپنڈی،بنی پولیس کی فوری کارروائی،بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:51

راولپنڈی،بنی پولیس کی فوری کارروائی،بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ اور ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) بنی پولیس نے فوری کارروائی کرکےبیوہ خاتون کے گھر پر حملہ اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ اور تشدد کرنے والے ملزم بلال سلیم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ خاتون کے گھر پر حملہ کیا اور تشدد کیا،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں۔ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔\378

متعلقہ عنوان :