چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے (کل) کھیلے جائیں گے

جمعہ 1 دسمبر 2023 15:52

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے (کل) ہفتہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر اور ہانگ کانگ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 2 دسمبر کو، سیمی فائنل 3 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 32، 32 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :