جلائو گھیرائو کیس، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:13

جلائو گھیرائو کیس، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) جلائو گھیرائو اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلائو گھیرائو اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے صنم جاوید کیخلاف زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلائو گھیرائو اور تشدد کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔