معمولی رنجش پر2مسلح نوجوانوں نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کو گھر کی دہلیز پرقتل کردیا

سنوکر کلب میں مقتول چاند علی کی سلطان احمد اور عبدالرحمن سے تلخ کلامی ہوئی تھی،چاند اپنے گھر آگیا

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:13

معمولی رنجش پر2مسلح نوجوانوں نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کو گھر کی دہلیز ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) نواحی چک نمبر112علی آباد میں معمولی رنجش کی بنائ پر 2مسلح نوجوانوں سلطان محمود اور عبدالرحمن نے محنت کش اللہ رکھا کے اکلوتے بیٹے چاند علی کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا،ماں باپ کے سامنے چاند علی دم توڑ گیا،بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت سنوکر کلب میں مقتول چاند اور ملزمان سلطان احمد اور عبدالرحمن کے مابین معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی،جس کے بعد چاند علی اپنے گھر آگیا،تلخ کلامی کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پسٹل سے مسلح ہوکر ملزمان ان کے گھر آگئے،دروازے پر دستک دی،چاند علی باہر گیا،پھر تکرار شروع ہوگئی،شور سن کر مقتول کا والد اللہ رکھا،والدہ آسیہ بی بی اور ماموں نیاز احمد بھی باہر آگئے،اسی دوران سلطان احمد نے چاند پر پسٹل سے فائر کیا جو مس ہوگیا،پھر عبدالرحمن نے اپنے پسٹل سے سیدھا چاند کی چھاتی پر فائرکیا،جس سے چاند علی موقعہ پر جاں بحق ہوگیا،ملزمان وقعہ کے بعد فرار ہوگئے،چاند علی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا،تھانہ صدر پولیس نے اللہ رکھا کی مدعیت میں زیر دفعہ302اور24ت پ مقدمہ درج کردیا۔