عدالت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:38

عدالت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر فیصلے کی رپورٹ طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نظر بندی پر کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے مزید سماعت5دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر سماعت کے دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس کے لیے سمری بھیجوا دی گی ہے، کابینہ کا جلد اجلاس ہوگا۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مہلت فراہم کرے جس پر عدالت نے 5 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔گرفتار سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا ہے ۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کا حکم دے اور عدالت نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔