لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 2دسمبرکوبجلی بندرہے گی۔کیسکو

جمعہ 1 دسمبر 2023 18:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 2دسمبرکو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے چشمہ، دوستین، عمر،سریاب گرڈکے غازی،اولڈپشتون آباد، کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازار،انٹرکنیکٹڑ فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں 4دسمبرسے 7دسمبرتک (روزانہ) صبح 7بجے سے شام 5بجے تک کام کیاجائے گا جس کے باعث دورانیہ میں تقریباً80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔دریں اثناء 4دسمبر(بروزپیر) کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور ضروری مرمتی کاموں کے باعث کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے جناح روڈ،شیخ ماندہ گرڈکے دوستین،انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس اورسریاب گرڈکے اے ون سٹی فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔