اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، 16ملزمان گرفتار

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:18

اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، 16ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) اینٹی نارکوٹکس فورس ( ایاین ایف ) نے 13 کارروائیوں کیدوران 142 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 16ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، قصور، فیصل آباد،مظفرگڑھ، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائیوں میں 11کلو364 گرام آئس،12 کلو842 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ 1 کلو کوکین،100 عدد نشہ آورگولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 103 کلو200 گرام چرس،13 کلو 200گرام افیون بھی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔#