Live Updates

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعرات 8 مئی 2025 19:22

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا   دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈرونز گرا کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ان کے عزائم خاک میں ملانے کےلئے ہمارے سکیورٹی ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں، بھارتی فاشسٹ حکومت مسلسل دو دنوں سے ہماری شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بھارت کا یہ اقدام انتہائی شرمناک، قابل مذمت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے،مودی حکومت پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت سے باز آئے، ورنہ نتائج کے لئے تیار رہے، مودی حکومت کی یہ جارحانہ پالیسی نہ صرف خطے کے امن کےلئے خطرہ ہے بلکہ خود بھارتی عوام کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، ہماری بہادر مسلح افواج کی موثر جوابی کارروائیوں نے دشمن کو سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا ہے، دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے قوم کا ہر فرد اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑا ہے، ہم دشمن کو ایسا جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات