لاہور،خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

جمعہ 1 دسمبر 2023 22:32

لاہور،خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) تھانہ فیکٹری ایریا ڈولفن پولیس سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گلی محلوں میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم علی رضا پر الزام عائد ہے کہ اس نے چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نشتر کالونی میں اپنی والدہ کے ہمراہ جانے والی ایک کمسن بچی کو ہراساں کیا تھا جس کی فوٹیج کی مدد سے ڈولفن پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :