فیسکو ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما ملک تنویرکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا،مقدمہ درج

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:02

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) فیسکو ٹیم نے یونین کونسل نمبر132 کے پی ٹی آئی رہنما ملک تنویرکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑکر اس کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایس ڈی او مدینہ آباد سب ڈویژن فیسکو علی عباس کیجانب سے تھانہ رضا آباد میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ 13نومبر 23 کو سب ڈویژن ٹاسک فورس ٹیم،ڈویژن ٹاسک فورس ٹیم سمیت دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گلی نمبر2 ارشد ٹاؤن میں میٹر نمبر470865 چیک کیا جوکہ ملک تنویر ولد ملک لطیف کے زیر استعمال تھا اور میٹر کی پچھلی سائیڈ پر سوراخ کرکے بجلی چوری کی جارہی تھی جس کی مد میں سرکاری خزانے کو مسلسل نقصان پہنچ رہا تھا۔

واضح رہے کہ ملک تنویر یونین کونسل نمبر132 میں پاکستان تحریک کے ٹکٹ پر کونسلر کاالیکشن بھی لڑچکا ہے۔ تھانہ رضا آباد پولیس نے ملزم کیخلاف دفعہ 462 جے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔