آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے ہمیں پرفیکٹ ہونا پڑے گا، پاکستان بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:38

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے ہمیں پرفیکٹ ہونا پڑے گا، آسٹریلیا ایک اچھی ٹیم ہے، اس کے خلاف سیریز ڈرا کرنا بھی بہت بڑی بات ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس یو ٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر ایڈم ہولیوک نے کہا کہ میں نے کوئنزلینڈ ٹیم کی کوچنگ کی تاہم کسی بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ کام کا تجربہ نہیں تھا ، پاکستان کو ایسے کوچ کی تلاش تھی جو پہلے سے کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کام نہ کر رہا ہو اور آسٹریلوی کنڈیشنز سے واقفیت بھی رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا معاہدہ صرف آسٹریلیا کے دورے کے لئے ہے، مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس کے بعد پاکستان ٹیم براہ راست نیوزی لینڈ جا رہی ہے۔ ایڈم نے کہا کہ آسٹریلیا ٹیم بہت مضبوط ہے مگر پاکستان ٹیم اپنے حریفوں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں سیریز جیتنے کے لئے پرفیکٹ ہونا پڑے گا، سیریز ڈرا کرنا بھی میری نظر میں ایک جیت ہوگی۔