ایف بی آرنے ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، ترجمان

نومبر 2022 کے مقابلیمیں ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:39

ایف بی آرنے ماہ نومبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا، ترجمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق مالی سال کے پانچواں ماہ نومبر میں 736 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آر کی رپورٹس کے مطابق ماہ نومبر میں اب تک 736 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا،نومبر 2022 کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے، ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں ماہ سب سے زیادہ ٹیکس ریفنڈز بھی جاری کئے گئے۔ انہوں نے امید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محصولات میں مزید اضافے کاامکان ہے۔