Live Updates

مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین

اتوار 11 مئی 2025 11:10

مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔

انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔انہوں نے بھارت کے پانچ طیارے گرنے پر خوشی کے بجائے معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ پرچم کی عزت سب کے لیے برابر ہے، جیسے ایک بھارتی اپنے پرچم کی عزت کرتا ہے محبت کرتا ہے، ویسے ہی وہ بھی پاکستانی پرچم کی عزت کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات