} نوشکی کے علاقہ ڈاک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:00

-نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) نوشکی کے علاقہ ڈاک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نوشکی کے علاقہ ڈاک ریغتی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زبیر احمد ولد شوکت علی قوم بادینی ساکن کلی شریف خان نوشکی موقع پر جان بحق ہوگیا جن کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردی گء ۔ لیویز فورس فائرنگ واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :