حماس صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسرائیل

ہدف کے حصول تک حملے جاری رہیں گے،اسرائیلی فوج

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:56

حماس صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، اسرائیل
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) غزہ میں جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد اسرائیل نے دوبارہ خوفناک بمباری شروع کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے غزہ میں 200 سے زیادہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے کارروائیوں کے خاتمے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

صبح سات بجے سے اسرائیلی فوج نے 200 سے زیادہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے حوالے سے کہا گیاکہ حماس صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور اسرائیل جنگ کے اہداف کے حصول تک اس پر حملے جاری رکھے گا۔گیلانٹ نے کہا ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں مزید کہا کہ میں نے غزہ کی پٹی پر فضائیہ کے جنگی ہیلی کاپٹر کے کاک پٹ سے حملوں کو دیکھا۔میں نے پہلے دن سے یہ کہا تھا اور اب میں اسے دہرا رہا ہوں کہ حماس صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔