تل ابیب میں اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ، القسام بریگیڈز

غزہ شہر کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں کو درجنوں مارٹر گولوں سے بھی نشانہ بنایا گیا،بیان

ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:56

تل ابیب میں اسرائیلی افواج کے ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ، القسام ..
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر اپنے چینل پر ایک بیان میں کہاہے کہ اس نے تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ عرب عالمی خبر رساں ایجنسی کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب راکٹ داغا گیا۔ اس کے بعد اسرائیلی علاقے میں سائرن بھی بجتا رہا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اللد اور الرملہ سمیت متعدد اسرائیلی قصبوں میں سائرن بجائے گئے۔القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام پر کہا کہ اس نے شہریوں کے خلاف اسرائیلی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر راکٹوں کی بوچھاڑ کی ہے۔ القسام نے بتایا کہ اس سے قبل غزہ سٹی میں اسرائیلی افواج کے مراکز پر بھی بمباری کی گئی۔ تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو غزہ سٹی میں شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

القسام بریگیڈز نے مزید کہا کہ اس نے غزہ شہر کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں کو درجنوں مارٹر گولوں سے بھی نشانہ بنایا ہے۔ جنگجوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر تعینات اسرائیلی فٹ فورس کو چار اینٹی پرسنل اور اینٹی قلعہ بندی گولوں سے نشانہ بنایا۔ القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں کسوفیم بستی پر راکٹ فائر کر رہی ہے۔ غزہ شہر کے النصر محلے میں الرنتیسی ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :