پرابھاس نئی میگا تھرلر فلم ’’سالار ‘‘کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری

ہفتہ 2 دسمبر 2023 20:35

پرابھاس نئی میگا تھرلر فلم ’’سالار ‘‘کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) سپرسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’’سالار ‘‘کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ’’سالار‘‘ سیزفائر1 کے تین منٹ 47سیکنڈ کے ٹریلر میں پرابھاس اپنے شاندار ایکشن میں نظر آئے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی،پرابھاس سالار کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ورادراجا منرا کے کردار میں ایکشن دیں گے۔فلم کو بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے دائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور ’’سالار‘‘ کی کہانی کو کے جی ایف کے ساتھ ملایا جائے گا۔واضح رہے کہ ’’سالار‘‘ کو 400کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اور یہ رواں برس 22دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔