پشاور فٹ بال لیگ 6 دسمبر سے شروع ہوگا ، گل حیدر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2023ء) پشاور فٹ بال لیگ سیزن6 طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میںچھ دسمبر سے شروع ہوگا جس میںلاہور ، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کی 8 مختلف ٹیمیںحصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانچ سیزن کی کامیابی کے بعد چھ دسمبر سے پشاور فٹبال لیگ کا سیزن چھ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں چیمپئن شپ مین آٹھ مختلف ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں گروپ اے میں دی سٹیٹ چلڈرن فٹبال کلب، ہزارہ فٹبال کلب ، پوپو کلب ، ایس گارڈن جبکہ گروپ بی میں شاہین فٹبال کلب ، ٹانک ایف سی ، آئیڈیل چترال فٹبال کلب اور میمسن فٹبال کلب شامل ہیں ۔

چیمپئن شپ چھ دسمبر سے لیگ کی بنیاد پر شروع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلسل چھٹی بار لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میںتیسری مرتبہ اس لیگ کو ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیاجارہا ہے۔