فیصل آباد ، 8 شادی ہالزمیں ون ڈش اوروقت کی پابندی کی خلاف ورزی پرساڑھے تین لاکھ جرمانہ ، پانچ میرج ہالزسیل

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) ضلع میں میرج ایکٹ پرعملدرآمدبلاتعطل جاری ہے اور گزشتہ روز 8 شادی ہالزمیں ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پرساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ میرج ہالز کو سیل کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ 4 نومبر سے یکم دسمبر تک ضلعی افسران نے گزشتہ 146شادی ہالز میں خلاف ورزیوں پر 35 ہالز سیل اور مجموعی طور پرایک کروڑ 63 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔افسران نی1793شادی ہالز کی انسپکشن کے دوران ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر 34 مقدمات درج اورکیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی17،افراد کو گرفتار کرایا۔انہوں نے بتایا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :