ارسلان مسعود سلہریا نے شعبہ رینجرز پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پورے آزاد کشمیر میں اول پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 3 دسمبر 2023 14:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) ضلع جہلم ویلی کا منفرد اعزاز ، تحصیل چکار سے تعلق رکھنے والے مسعود انوار سلہریا کے بیٹے ارسلان مسعود سلہریا نے شعبہ رینجرز پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پورے آزاد کشمیر میں اول پوزیشن حاصل کر لی ، ارسلان مسعود سلہریا نے گزشتہ عرصہ میں آزاد کشمیر رینجرز پولیس جوائن کی تھی اور پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پورے آزاد کشمیر سے اول پوزیشن حاصل کر کے ضلع جہلم ویلی خصوصاً آبائی علاقہ چکار کا نام روشن کر دیا ۔

(جاری ہے)

ارسلان مسعود سلہریا نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیرِ اعظم چودھری انوار الحق صاحب سے سرٹیفکیٹ درجہ اول اور نقد انعام وصول کیا۔ ارسلان مسعود نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعائوں ، اساتذہ کی محنت و شفقت کا صلہ قرار دیا ہے ، عوام علاقہ جہلم ویلی خصوصاً آبائی علاقہ چکار کے سیاسی و سماجی حلقوں سمیت دوست احباب نے شاندار کامیابی پر ارسلان مسعود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ترقی و کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔