ٹ*میر ظفر اللہ خان جمالی کی کمی صدیوں تک یاد رہے گی،علی مردان جمالی

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

A اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) میر ظفر اللہ خان جمالی ایک علاقے کیلئے قد آور شخصیت تھے ان کی کمی صدیوں تک یاد رہے گی ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما وپیپلز پارٹی کے رہنما علی مردان جمالی نے میر ظفر اللہ خان جمالی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی مرحوم محب وطن عاشق رسول ﷺکے شیدائی تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی کمی صدیوں تک یاد رہے گی انہوں نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان نے اس ملک اور علاقے کی خدمت کی جو سبب کوئی یار رکھتا ہے امید ہے کہ ان کے فرزندگان بھی ان کے نقش قدم پر چلیں گے ہم میر صاحب کے سپاہی تھے ان کو ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :