اسرائیل کی حمایت امریکی صدربائیڈن کو مہنگی پڑگئی

پیر 4 دسمبر 2023 13:47

اسرائیل کی حمایت امریکی صدربائیڈن کو مہنگی پڑگئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت امریکی صدر جو بائیڈن کو مہنگی پڑ گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماں نے بائیڈن کو روکو "AbandonBiden" مہم شروع کردی۔ریاست منی سوٹا سے شروع ہوئی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔ امریکی مسلمان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔