لاہور ہائیکورٹ ، فیض الحسن شاہ کی بازیابی کے لیے درخواست پر آئندہ ہفتے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات رپورٹ طلب

پیر 4 دسمبر 2023 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے گجرات سے پی ٹی آئی رہنما فیض الحسن شاہ کی بازیابی کے لیے درخواست پر آئندہ ہفتے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات رپورٹ طلب کر لی، وکیل بیرسٹر ابوزر سلیمان نیازی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ فیض الحسن شاہ گجرات این اے 65 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جنھیں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،دس روز گزرنے کے باوجود انھیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت فیض الحسن شاہ کو بازیاب کرا کہ عدالت پیش کرنے کا حکم دی