Live Updates

غیر شرعی نکاح کیس میں خاور مانیکا کے ملازم کا بیان قلمبند

عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے

Sajid Ali ساجد علی منگل 5 دسمبر 2023 10:36

غیر شرعی نکاح کیس میں خاور مانیکا کے ملازم کا بیان قلمبند
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف چلنے والے غیر شرعی نکاح کیس میں خاور مانیکا کے ملازم نے بیان قلمبند کرادیا، عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جہاں سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی، دوران سماعت بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان قلمبند کرایا، جس کے بعد عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے اور عدالت نے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

گزشتہ سماعت پر عون چوہدری نے عدالت میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی ، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا نکاح غیرشرعی، غیرقانونی اور فراڈ پر مبنی تھا، میں عمران خان کی فیملی کے معاملات بھی دیکھتا تھا، ریحام خان کو طلاق دینے کے حوالے سے عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تجویز لی، عمران خان کہتے تھے بشریٰ بی بی کے پاس لے جاؤ تاکہ روحانی سکون حاصل ہو، میں انہیں بشریٰ بی بی کے پاس لے کر جاتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی خود بھی جاتے تھے۔

(جاری ہے)

رہنماء آئی پی پی کا کہنا ہے کہ ایک دن عمران خان نے کہا بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کے انتظامات کرو، میں پریشان ہوگیا، عمران خان نے کہا بشریٰ کو طلاق ہوگئی ہے، میڈیا پر شادی کی خبر آگئی، عدت کا شور مچا، عمران خان نے کہا خاموشی اختیار کریں، عدت پوری ہونے کے بعد دوباری نکاح کرلیں گے۔ عدالت نے گواہ مفتی سعید کا بیان بھی قلمبند کیا، مفتی سعید نے بتایا کہ عمران خان سے اچھے تعلقات تھے، فروری 2018ء میں عمران خان نے دوبارہ رابطہ کیا اور بتایا نکاح عدت میں ہوا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا دونوں بار نکاح میں نے پڑھایا۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات