پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

منگل 5 دسمبر 2023 19:37

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 6ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پرتھانہ پھلروان پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔

گرفتار ملزمان رمضان اورناصرمختلف فش فارمز سے مچھلیاں چوری کر کے دوسرے شہروں میں فروخت کرنے کا دھندہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے5 لاکھ روپے کا مال ِ مسروقہ اور پسٹل 30 بور بھی برآمدکرلیا گیاہے اور ایس ایچ اوتھانہ پھلروان کے مطابق برآمدشدہ مال ِمسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کردیاجائے گا۔گرفتار 2ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اسی طرح تھانہ پھلروان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا اوربھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمدکی ہے۔ بدنام زمانہ منشیات فروش بشیر سے 520 گرام چرس،قمر سے 25 لٹر شراب،احسان سے20 لٹر شراب اور منور سے20 لٹر شراب برآمدکرلی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :