صوبائی وزیر صحت کا ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ

پیر 12 مئی 2025 15:32

صوبائی وزیر صحت کا  ڈی جی پی ڈی ایم اے کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا  دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا و دیگر افسران کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق کمشنر آفس ڈی جی خان میں سیلاب اور ڈویلپمنٹ سکیموں سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

کمشنر اشفاق احمد چوہدری اور چیف انجینئر انہار نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد ،ڈی پی او سید علی و دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈی جی خان ڈویژن کے دیگر ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر کو دریاو ں بالخصوص رود کوہیوں کے سیلاب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں فلڈ مینجمنٹ کیلئے سروے کروایا جارہا ہے۔سیلابی پانی سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانا ہے۔ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع کی 13 چھوٹی بڑی رود کوہیوں کی فزیبلٹی سٹڈی جاری ہے۔رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیمز تجویز کئے جائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں رود کوہیوں کے قدرتی چینلز کی 21 جگہوں پر بھل صفائی جاری ہے۔ بھل صفائی 31 مئی تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ فلڈ کیریئر چینلز کی صفائی کرکے دریا تک سیلابی پانی کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :