Live Updates

ڈاکٹر محمد عفان قیصر؛ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو

جنگ کی صورتحال میں جب تقریباً تمام سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے کاموں میں مصروف تھے ایسے وقت میں ڈاکٹر محمد عفان قیصر واحد حقیقی محب وطن سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سامنے آئے

پیر 12 مئی 2025 17:37

ڈاکٹر محمد عفان قیصر؛ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی سوشل میڈیا کے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2025ء ) ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کو ہر لمحہ آپریشن 'بنیان مرصوص' کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھا، جنگ کی صورتحال میں جب تقریباً سب سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے، ایسے وقت میں ڈاکٹر محمد عفان قیصر وہ واحد حقیقی محب وطن سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سامنے آئے جو پاکستان کی ڈیجیٹل سپورٹ کے لیے کھڑے ہوئے اور پاک بھارت جنگ کی ہر ایک مستند رپورٹ سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرتے رہے۔

پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ آپ بھی ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہمیں نا صرف اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا بلکہ ہندوستانی میڈیا اور ہندوستانی حکومت کی دہشت گردی اور جھوٹ کے خلاف بھی سوشل میڈیا کے محاذ پر ڈٹے رہے۔

(جاری ہے)

آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے ڈاکٹر محمد عفان قیصر کا کہنا ہے کہ جب فجر کی اذان بلند ہوئی تو زمین پر صرف نماز نہیں، نظامِ باطل کے خلاف جہاد بھی کھڑا ہو گیا، پاک فوج نے فجر کے نور کے ساتھ آپریشن کا آغاز کر کے وہی سنت زندہ کی جو بدر، احد، خیبر، اور حنین میں رسولِ اکرم ﷺ نے ادا کی تھی، یہ اتفاق نہیں یہ ایمان کی ترتیب ہے، جہاں نماز کے بعد نعرہ تکبیر بلند ہو اور ہر سپاہی کا دل شہادت کا طلبگار ہو، یہ وہ جنگ ہے جو اذان سے جڑی ہے، یہ وہ وار ہے جو سجدے سے اٹھا ہے، یہ ہے پاکستان کی بُنْیانٌ مَّرْصُوْص یعنی سیسہ پلائی ہوئی دیوار جو فجر کے وقت ٹوٹ کر دشمن پر گرتی ہے، وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہمیشہ میری جان پاکستان پر قربان ہے، شکریہ پاکستانی بھاٸیوں اور بہنوں پاکستان زندہ باد۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات