
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
پیر 12 مئی 2025 16:07

(جاری ہے)
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بعض محکموں کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال گزر جانے کے باوجود صرف 21 بسیں نہ خریدی جا سکیں یہ صورتحال بالکل ناقابل قبول ہے۔ جون سے قبل یہ بسیں سڑکوں پر ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے ۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے ۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ جون تک جاری منصوبوں کو مکمل کریں، بصورت دیگر ان کی فنڈنگ روک دیئےجائے گے اور سست رفتار منصوبوں کے فنڈز ایسے فعال منصوبوں کو منتقل کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے محکمہ کھیل کے 2015 سے زیر التواء منصوبوں پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ نو سال گزرنے کے باوجود ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ذمہ داریوں کا تعین کرنے اور جوابدہی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہ صرف عوامی مشکلات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس کا اثر آخرکار صوبائی خزانے پر پڑتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف محکموں کو جو ڈیڈ لائن دی گئی ہے اس پر ہر صورت عمل درآمدہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی جنیداکبرسے استعفا طلب کرلیا
-
وزیراعلی مریم نوازکی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کم عمر اقلیتی افسر اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کی ملاقات
-
وزیراعلی مریم نواز کا انٹرنیشنل نرسز ڈے پر پیغام
-
پاک فوج نے جو کام کیا ہے اس سے پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے،سعید غنی
-
آج گورنرہائوس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا ، گورنرسندھ
-
ملک بھرکی موٹرویزکے دونوں اطراف پھلداردرخت لگانے اوروسیع پیمانے پر شجرکاری کی تیاری شروع
-
ڈاکٹر محمد عفان قیصر؛ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ،آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا
-
خواجہ سلمان رفیق کا ڈیرہ غازیخان میں وڈور رود کوہی و متصل علاقوں کا دورہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات
-
وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.