الیکشن کمیشن کی سندھ میں حلقہ بندی کو مسترد و تحفظات کا اظہار کرتے ہیں ،طارق حسن

منگل 5 دسمبر 2023 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی سندھ میں حلقہ بندی کو مسترد و تحفظات کا اظہار کرتے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابات میں اس عمل سے دھاندلی کا آغاز ہوگیا ہے اگر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کو درست نہیں کیا تو عدالت میں جانے سمیت ہر طرح کا احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،نعمت خلجی، نیاز حسین خاصخیلی،جمیل احمد خان،رمیز روفی،عبد القیوم خان،چوہدری مظہر، مشرف علی،نعیم خان اور دیگر کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں کیا۔

طارق حسن نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کسی کی بھی اجارہ داری برداشت نہیں کرینگے سندھ میں کسی قسم کی زیادتی قبول نہیں ہے متنازعہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور ایسے انتخابات کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرتے جسں پر تمام جماعتوں کو اعتراض ہو۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو بلاکر اعتماد میں لے اور حلقہ بندیوں سمیت تمام شکایتوں کا ازالہ کرے۔

طارق حسن نے کہا کہ ق لیگ کسی جماعت کی بی ٹیم نہیں ہے مسلم لیگ نے ہمیشہ مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی مشاورت سے ہی فیصلے کے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فی الفور ایسے اقدامات کرے جسں سے انتخابات کی شفافیت متاٹر نہ ہو۔ طارق حسن نے کہا کہ موجودہ نگران سندھ حکومت سندھ کی ترقی وخوشحالی کے کوی اقدام نہیں کررہی ہے اسکے برعکسں صوبہ پنجاپ میں تعمیر و ترقی کی اسکیموں پر پیشں رفت نظر آرہی ہے جبکہ سندھ کی عوام کے بجلی بلوں۔ گیسں کی بندش اور مسال کی دلدل میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔