ہمارے مذاکرات کاروں کی ٹیم دوبارہ قطر جانے کا کوئی ارادہ نہیں،اسرائیلی سفیر

بدھ 6 دسمبر 2023 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کے مذاکرات کاروں کی ٹیم قطر چھوڑ چکی اور اب اس کا وہاں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔یہ بات روس میں اسرائیل کےسفیر الیگزینڈر بین زوی نے روسی خبررساں ادارے تاس سے گفتگو کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کے ملک کا مصر یا قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ کوئی رابطہ برقرار ہے تو انہوں نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،اگر حماس مذاکرات میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے تو یہ کیسے ممکن ہیں،جب تک دوسرا فریق اس کے لئے تیار نہیں ہوتا ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔