جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان اورنیدر لینز کا میچ 3-3 گول سے براب

بدھ 6 دسمبر 2023 15:10

جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان اورنیدر لینز کا میچ 3-3 گول سے براب
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔

(جاری ہے)

میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور 4 منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈز کے اولیورز نے گول کر کے برتری قائم کی تاہم بعد ازاں ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔ پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا