میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرسے اظہار تعزیت

بدھ 6 دسمبر 2023 15:25

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرسے اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی،صدر ندیم آفتاب سندھو، سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان میر، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :