ننکانہ صاحب ،موڑکھنڈا میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھاد مافیا کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر

بدھ 6 دسمبر 2023 16:15

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) موڑکھنڈا میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھاد مافیا کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر۔کسان کھاد کے حصول میں دربدر۔گندم کی پیداور متاثر ہونے کا خدشہ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ موڑکھنڈا میں گندم کی بوائی کے دنوں می ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی مکمل آشیر باد کے ساتھ کھاد ڈیلروں نے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی خود ساختہ قلت پیدا کر کے اور سٹاکسٹ مافیانے کھاد سٹاک کر کیحکومتی نرخوں پر کسان کو کھاد کی فراہمی معطل کر رکھی ہے جبکہ کسان اپنی گندم کی فصل کی بوائی کے لیے کھاد کے حصول میں در بدر ہے۔

ذرایع کے مطابق اس وقت علاقہ بھر میں سٹاک مافیا نے ہزاروں بوری کھاد سٹاک کی ہوئی ہیاورگزشتہ رات کو اہلکاروں نے ملک آباد کے قریب کھاد کا ٹرک پکڑ کر با عزت طور پر چھوڑ دیا تھا۔اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثر اوقات پکڑی جانے والی کھاد کی بوریوں سے اپنے حصے کی بوریاں وصول کر کے باقی کھاد ڈیلر کو واپس کر کے من مانے نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے کھا چھوڑ دیا جاتا ہے۔کسانوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :