آل پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ 2023ءکا آغاز7 دسمبر سے رحیم یار خن میں ہو رہا ہے

بدھ 6 دسمبر 2023 17:05

آل پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ 2023ءکا آغاز7 دسمبر سے رحیم یار خن میں ہو ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) آل پاکستان اوپن کبڈی ٹورنامنٹ 2023ءکا آغاز 7 دسمبر سے رحیم یار خان میں ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ خان پور اور صادق آباد درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرے میچ میں رحیم یار خان اور راجن پور کی ٹیمیں مدمقابل ہو نگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالغفار گجر کے مطابق 8 آٹھ نیشنل کھلاڑیوں چاروں ٹیموں کا حصہ ہیں جمرات کو اپنا اپنا میچ جیتنے والی ٹیم کا جمہ کو فائنل میں ٹائٹل کے لئے مقابلہ کرے گی جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ اور رنر اپ کو 50 ہزار کیش پرائز بھی دیا جائے گا۔

دو بہترین کھلاڑیوں کو بھی 10،دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا عبدالغفار گجر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز آر وائی کے ٹاون میں کھیلے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد اور تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری عمیر احمد خصوصی طور پر مقابلوں دیکھنے مدعو کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں آر وائی کے ٹاون اور تاج محل مارکی نے خصوصی تعاون کیا ہے\378

متعلقہ عنوان :