تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 6 دسمبر 2023 17:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا بھکر تھیلیسیمیا کئیر سنٹر کا دورہ۔تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ اس مرض کے شکار بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کا واحد راستہ خون کے عطیات ہیں جس کیلئے ذاتی طور پر کوششوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھکر تھیلیسیمیا کئیر سنٹر جنوبی پنجاب کا واحد سنٹر ہے جہاں دیگر اضلاع کے بچے بھی علاج کیلئے لائے جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو بیشتر اوقات اے نیگٹیو اور او نیگٹیو بلڈ کی قلت کا سامنا رہتا ہے میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے آگے آئیں اور خون کے عطیات کیلئے اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں انسانی جانوں کا تحفظ افضل عبادت ہے اس وقت تک ساڑھے چار سو مریض سنٹر میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :