یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے،میا ں منیر ہانس

بدھ 6 دسمبر 2023 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ شیخ محمد بن زاید النہیان اور شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جدید معاشرے کے قیام اور تیز رفتار ترقی کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معاشی خوشحالی ، اور اجتماعی استحکام کا نمایاں نمونہ پیش کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ زاید اور صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کواپنا دوسرا گھر تصور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سماجی اور معاشرتی ترقی کے لئے ان کی خدمات پاکستان کے عوام سے بے پناہ محبت کا اظہار ہے۔ پاکستان اور امارات کے درمیان تعلقات ہمیشہ مثالی اور برادرانہ رہے۔انہوں نے کہا کہ رشتہ مذہب، اسلامی ثقافت اور میراث بھی مشترک ہے جو ان رشتوں اور تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کو تجارت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے پر قیادت کو سراہتے ہیں ،متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے ۔