غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے، ترک صدررجب اردعان

بدھ 6 دسمبر 2023 22:17

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2023ء) ترک صدر رجب اردعان نے حالیہ بیان میں کہا غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے،اسرائیل مقبوضہ علاقے واپس کرے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا مزید کہنا تھا حماس ایک مزاحمتی گروہ ہے جو اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہا ہے۔اگر اسرائیل نے ترکی میں حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے بفر زون منصوبے پر بات کرنا بھی فلسطینیوں کی توہین ہے،ترکی اسے مسترد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :