روس، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے یوکرین پارلیمنٹ کے سابق رکن الیا کیوا کوقتل کر دیا

جمعرات 7 دسمبر 2023 12:23

ماسکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2023ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں نامعلوم مسلح افراد نے یوکرین پارلیمنٹ کے سابق رکن الیا کیوا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق روسی تفتیش کاروں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ضلع اوڈینسوو کے گاؤں سوپونوو کے ایک مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں نامعلوم حملہ آور نے الیا کیوا کو سائلنسر لگی شارٹ بیرل بندوق سے قتل کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ واقعے کے تمام حالات کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی جارہی ہے ۔