عراقی دھڑوں کا امریکی عین الاسد بیس پر حملے کا دعوی

حملہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل جرائم کا جواب ہے،ٹیلی گرام پر مختصربیان جاری

جمعرات 7 دسمبر 2023 12:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2023ء) عراقی مسلح دھڑوں نے کہا ہے کہ انہوں نے مغربی عراق میں امریکی عین الاسد اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو دھڑوں نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل جرائم کا جواب ہے۔